کسی کےفائدے کیلیے ترمیم قانون کی زبان میں فراڈ کہلاتی ہے،افتخار محمد چودھری

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء): پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چودھری نے کہا ہے کہ کسی کےفائدے کیلیے ترمیم قانون کی زبان میں فراڈ کہلاتی ہے،ملی بھگت سے نااہلی کے آرٹیکل میں ترمیم کی جارہی ہے، سپریم کورٹ 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی قرار دے چکی، پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلق قانون سازی کا اطلاق مستقبل سے ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات ہیں کہ نااہل شخص دوبارہ پارلیمنٹ میں نہیں جاسکتا۔ یہ چاہتے ہیں نوازشریف دوبارہ پارلیمنٹ میں بھی جائیں اور کسی طرح پھرپارٹی سربراہ بن جائیں۔ نااہلی ہونے کے بعد کوئی بھی شخص دوبارہ پارلیمنٹ میں نہیں جاسکتا۔آرٹیکل 63 کی بہت اہمیت ہے۔ اہلیت سے متعلق آئین میں بہت سے آرٹیکل ہیں۔جبکہ ملی بھگت سے نااہلی کے آرٹیکل میں ترمیم کی جارہی ہے۔ تاہم پارٹی عہدہ رکھنے کے حالیہ قانون کا اطلاق مستقبل سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ انتخابات وقت پرہوں گے۔ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ایک وزیراعظم گیا تو4 دن بعد دوسرا وزیراعظم آگیا۔

متعلقہ عنوان :