فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کا پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کو ذاتی حیثیت میں جواب دینے کا فیصلہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء) عمران خان نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کو جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں بابر اعوان نے عمران خان کو کیس سے متعلق بریف کیا۔ مران خان نے پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کو ذاتی حیثیت میں جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈگ کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔