مسلم لیگ ن ، زرداری ، شہباز شریف ، الطاف حسین پر عدالتوں میں مقدمات چل رہے ، ۔معصوم ورکرز پر ہر کوئی انگلی اٹھاتا ہے ،مصطفی کمال

سابق صدر پر کریمنل مقدمات چل رہے ہیں ،پی ایس پی کا کارنامہ ہے کہ آج الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر آواز لگاتا ہے لیکن کوئی کان نہیں دھرتا ،یہ چیزیں رینجرز آپریشن سے نہیں ہوسکتی تھی، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ، زرداری ، شہباز شریف ، الطاف حسین پر عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں ۔معصوم ورکرز پر ہر کوئی انگلی اٹھاتا ہے ،سابق صدر پر کریمنل مقدمات چل رہے ہیں ،پی ایس پی کا کارنامہ ہے کہ آج الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر آواز لگاتا ہے لیکن کوئی کان نہیں دھرتا ،یہ چیزیں رینجرز آپریشن سے نہیں ہوسکتی تھی ۔

کراچی میں پی ایس پی کے مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدمصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی شمولیت پی ایس پی میں ہوگئی،پاک سر زمین پارٹی میں آج 1900 سو سے زائد دیگر سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں اور کارکنان پی ایس پی میں شامل ہو گئے،پی ایس پی میں شامل ہونے والے 919 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہیں،ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ جات کے 2 ذمہ دار،سیکٹر ممبر21، انچارج 43, جوائنٹ انچارج32،ایم کیو ایم یونٹ کمیٹی ممبر 48, یوسی ناظم 03, جنرل کونسلر06,کارکنان764, ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں سی ایم کیو ایم حقیقی سی55,پیپلزپارٹی97,پی ٹی آئی15,مسلم لیگ ن 37,اے پی ایم ایل09,جماعت اسلامی13,سنی تحریک24,اے این پی04,مسلم لیگ ق06, پشتونخواہ ملی پارٹی02,جقسم22, نیوٹرل765 شامل ہورہے ہیں،یہ ہمارے فلسفہ کی سچائی ہے کے آج تاریخ کی سب سے بڑی شمولیت ڈیڑھ سال کی پارٹی میں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ شمولیت ہماری ترقی کی طرف گامزن رفتار کی نشاندہی ہے۔میری دعا ہے کے اللہ مجھے اور میرے تمام کارکنان کو اپنے نیک مقصد پر قائم رکھے۔ اس ڈیڑھ سال کے عرصہ میں میرے کسی کارکن نے کسی کو پتھر کا جواب گالی سے بھی نہی دیا۔میرے کارکنان و ذمداروں نے اس حق کی باطل کے ساتھ لڑائی میں سینہ پر گولیاں کھائیں ہیں پر تشدد کی طرف گامزن نہی ہوئے۔

یہ ہی میری جیت ہے کے میے کارکنان نے تشدد کے راستہ کو نہ اپنا کر مجھے سرخرو کردیا ہے۔جو ہمیں تین مارچ کو کہتے تھے کے اب گھر سے کیسے نکلو گے آج وہ دیکھلیں کے آج ہم کراچی سے کشمور تک گھر گھر میں موجود ہیں۔پاکستان کے پرچم کی توہین پر اکسانے والے کسی کراچی اور پاکستان کے بسنے والے کو پاکستان کے پرچم کی توہین پر نہی آمادہ کرسکے۔یہی پاک سرزمین پارٹی کی جیت ہے کے بانیانِ پاکستان کی اولادوں کو ملک دشمنوں کے ھاتھوں میں کھیلنے نہی دیا۔

رینجرز یا دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف آپریشن کر کر عارضی امن قائم کرسکتے ہیں۔مگر پاک سرزمین پارٹی نے اس امن کو دائمی کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی کے بسنے والوں کو کراچی کے دوسرے علاقوں کے مکینوں سے گلے ملایا نفرتوں کو دفن کرایا ۔میں تمام لوگوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ماضی کی کچھ باتیں یاد دلاتا ہوں ۔

مسلم لیگ ن ، زرداری ، شہباز شریف ، الطاف حسین پر عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ معصوم ورکرز پر ہر انگلی اٹھاتا ہے ،سابق صدر پر کرمنل مقدمات چل رہے ہیں ،پی ایس پی کا کارنامہ ہے کہ آج الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر آواز لگاتا ہے لیکن کوئی کان نہیں دھرتا ،یہ چیزیں رینجرز آپریشن سے نہیں ہوسکتی تھی ،یہ آپریشن کرکے امن قائم کردسکتے ہیں لیکن دلوں سے نہیں نکال سکتے ،پی ایس پی نے الطاف حسین کو عوام کے دلوں سے نکال کر دشمنوں کو اپس میں گلے لگوایا ،اسٹبلشمنٹ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میری مخالف پارٹیاں میرے کارکنان کے قربانیوں کو سرائیں ،ایم کیو ایم مرکزی شعبہ جات ، سیکٹر ذمے داران ، یوسی انچارج ، جوائنٹ یونت انچارج ، کمیٹی ممبران ، منتخب یوسی ناظمین نے ہمیں جوائن کیا۔

#