بھارت کی ایک بار پھر دوخلی پارلیسی سامنے آگئی۔اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا کشمیر کے بارے میں ایک لفظ نہ بولا۔

ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:23

نیویارک:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء) بھارت کا ایک بار پھر مکرہ چہرہ بےنقاب ہوگیا نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے خطاب کے دوران بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھارت کی دوغلی پالیسی بےنقاب کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوارج جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران صرف پاکستان پر ہی تنقید کرتی رہیں اور کشمیر کے مسئلے پر کچھ نہ کہا۔

بھارتی وزیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک ساتھ آزاد ہوئے لیکن پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا ساتھ دیا اور بھارت نے ہمیشہ اسکی مخالفت کی۔ سشما سوراج نے جنرل اسمبلی کے خطاب کے دوران کسی اور مسئلے پر بات نہیں کی البتہ بس پاکستان کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی وزیر سشما سوراج نے پاکستان پر کیا شرمناک الزامات لگائے جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔