پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے ،اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہیں ، پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے بہت بہروپیے آئے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا‘ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی‘ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ 1993 سے لے کر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مہر ثبت ہے

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:05

نارووال۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے ،اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہیں ، پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے بہت بہروپیے آئے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا کیونکہ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی‘ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ 1993 سے لے کر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مہر ثبت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ (ن )ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا نظریہ ترقی ہے اور مسلم لیگ (ن) امید اور روشنی کا نام ہے جبکہ عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود جرمنی اور فرانس کی مثالیں دیتے ہیں لیکن خیبر پختونخواہ میں سکولوں اور ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور بتائیں جرمنی اور فرانس جیسے کتنے سکول اور ہسپتال بنائے ہیں۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہو کہ ڈی ایچ کیونارووال جیسا ایک بھی ڈسٹرکٹ لیول کاہسپتال کے پی میں دکھا دیں۔ چار سال پہلے منظور کئے گئے پشاور میٹرو بس منصوبہ کا ایک پہیہ بھی سڑک پر نہیں آسکا ، لیکن شہباز شریف نے گیارہ ماہ میں میٹرو چلا دی یہی تجربے کا فرق ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف چندہ اکٹھا کر سکتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد این جی اوز کے لئے چندہ کی وزارت کا وزیر عمران خان کو بنائے گی۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو تلقین کی وہ منشیات اور اسلحے کے خلاف جہاد کریں اور کتاب اور کمپیوٹر کو اپنا ساتھی بنائیں۔