ن لیگ کی سینیٹر مشاہد اللہ نے نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کا عندیہ دے دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) ن لیگ کی سینیٹر مشاہد اللہ نے نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز دائر کیے جانے کے بعد سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آیا نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے اب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ کی جانب سے اہم بیان دیا گیا ہے۔

مشاہد اللہ نے نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق فی الحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نواز شریف کے لندن میں ہونے کے باوجود پارٹی کے معاملات ان ہی کے ہاتھ میں رہیں گے۔ پارٹیاں لندن سے بھی چلائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز کے سلسلے میں نواز شریف اور ان کے بچوں کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم شریف خاندان کے افراد نے پیشی سے انکار کر دیا۔ اس صورت میں قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق نواز شریف اور ان کے بچوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔ جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری عدم پیشی کے باعث جاری بھی کر دیے گئے ہیں۔