ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کا ریکارڈ طلب کر لیا

ایف آئی اے کی ٹیم نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا

بدھ 20 ستمبر 2017 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کیلئے پی سی بی سے ملوث کرکٹرز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی ٹیم نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا، کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس اور بینک اکانٹس کی تفصیلات کے ساتھ موبائل فونز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے، نجم سیٹھی نے ایف آئی اے حکام کو تمام معلومات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، نجم سیٹھی نے حکام سے درخواست کی تھی کہ کرکٹرز کے خلاف پی سی بی کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں، شرجیل خان اور اب خالد لطیف کے خلاف ٹریبیونل کا فیصلہ آ چکا ہے، پی سی بی کی جانب سے ریکارڈ ملنے کے بعد ایف آئی اے دوبارہ تحقیقات شروع کردے گی۔