نیب نے نواز شریف کے بچوں پر بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی

بدھ 20 ستمبر 2017 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) نیب نے نواز شریف کے بچوں پر بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف کے بچوں پر بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نیب لاہور کی طرف سے اس سلسلے میں نواز شریف کو خط تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط نواز شریف کی لندن رہائش گاہ بھیجا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو خط نیب آرڈیننس 99 کے سیکشن 23 کے تحت لکھا گیا۔ شریف خاندان کو خطوط ایون فیلڈ ریفرنس کے حوالے سے جاری کیےگئے۔ نیب لاہور نے مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو بھی خطوط بھجوا دیے ہیں۔ نیب خطوط ڈی جی نیب لاہور کی منظوری سے جاری کیے گئے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئی بھی خلاف ورزی سیکشن 23 کی ذیلی شق اےکےتحت قابل سزا ہے۔

متعلقہ عنوان :