آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر زاخیل وال کی ملاقات ،ْ سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

بدھ 20 ستمبر 2017 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے پاکستان میں سفیر عمر زاخیوال نے بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون میں بتدریج بہتری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :