حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر بجلی کا بم گرا دیا،نیپرا نے بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،نئے ٹیرف کی منظوری کے بعد عوام کو پانچ سال تک بجلی کے جھٹکے لگیں گے

بدھ 20 ستمبر 2017 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر بجلی کا بم گرا دیا،نیپرا نے بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،نئے ٹیرف کی منظوری کے بعد عوام کو پانچ سال تک بجلی کے جھٹکے لگیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی کردی۔

نیپرا نے چھوٹے صارفین کو بھی نہ چھوڑا۔ 100 یونٹ کے استعمال پرفی یونٹ 60 پیسے اضافہ کردیا گیا ،200روپے یونٹ والے صارفین 3روپے 90پیسے فی یونٹ اضافی دینگے۔ جبکہ 300یونٹ والے صارفین کے ٹیرف میں ایک روپے 50پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ۔ نئے ٹیرف کے مطابق عوام کو پانچ سال تک بجلی کے جھٹکے لگیں گے۔ نیپرا نے نئے ٹیرف کی منظوری دیدی ۔

متعلقہ عنوان :