ن لیگ کا نواز شریف کی نا اہلی کی سزا معاف کرانے کے لئے صدر مملکت کو اپیل پر غور

منگل 19 ستمبر 2017 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء):سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ قومی اسمبلی میں لانے کے لئے مسلم لیگ ن کوششیں کر رہی ہے ،نواز شریف کی نا اہلی کی سزا معاف کرانے کے لئے صدر مملکت کو اپیل کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کی نااہلی کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا کہ نواز شریف کو کتنی مدت کے لئے نا اہل کیا گیا ہے مسلم لیگ ن نے اس نقطہ کو سپریم کورٹ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیر قانون نے نا اہلی کی مدت کو جاننے کے لئے سپریم کورٹ سے رہنمائی کے لئے صدارتی ریفرنس دائر کرنے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے ۔

ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ شاہد خاقان عباسی کی وطن واپسی پر کیا جائے گا ۔آئین کے آرٹیکل 186کے تحت صدر مملکت کسی بھی آئینی معاملے پر عدالت عظمی سے رہنمائی لے سکتے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے بعد ایسا ریفرنس دائر کرنا حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ سپریم کورٹ کی ریفرنس دائرکرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی نا اہلی کی سزا معاف کرانے کی صدر مملکت کو اپیل کرنے کی بھی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ مزید جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں