عائشہ گلالئی کی نااہلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

منگل 19 ستمبر 2017 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) عائشہ گلالئی کی نااہلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں عائشہ گلالئی، سپیکر نیشنل اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف ممبر اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست مین استدعا کی گئی ہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر جو الزام عائد کیے وہ اس کو ثابت نہیں کر سکی اسلام بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا الیکشن کمیشن کو درخواست دی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو عائشہ گلالئی کی نااہلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی درخواست رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وصول کر لی۔

متعلقہ عنوان :