آصف علی زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لکھے جانے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد

منگل 19 ستمبر 2017 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لکھے جانے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کر دی تفیصلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے رئیس عبد الواحد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نام کی تبدیلی زرداری فیملی کا اپنا معاملہ ہے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قبیلے کا نام صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لگایا گیا عدالت سابق صدر آصف علی زرداری کے تینوں بچوں کو اپنے ناموں کے ساتھ بھٹو لکھنے سے روکے واضع رہے درخواست میں وزارت داخلہ ،آصفہ ،بختاور ، بلاول اور چیئرمین نادرا کو فریق بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :