میری جان کو خطرہ ہے، نواز شریف اور شہباز شریف مجھے قتل کروا کر الزام طاہر القادری پر دھر دیں گے: گلو بٹ

منگل 19 ستمبر 2017 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) گلو بٹ کا کہنا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کے موقع پر سرعام توڑ پھوڑ کرنے والے ن لیگی کارکن گلو بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

گلو بٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف مجھے قتل کروا کر الزام طاہر القادری پر دھر دیں گے۔ گلو بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر سے بھی باہر نکل نہیں سکتے۔ پاکستان میں رہنا ان کیلئے بہت مشکل ہو گیا ہے۔ گلو بٹ کا مزید کہنا ہے کہ ان کا اب کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ وہ اب ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ گلو بٹ نے مزید کیا کہا ہے، ملاحظہ کیجیے: