نواز شریف کو نیب میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی وہ پیش ہوں گے ،شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز ڈھونگ پر مبنی ہیں، نواز شریف کو احتساب کے نام پر سیاسی اور ذاتی انتقام کا حصہ نہیں بننا چاہیے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹوئیٹر پیغام

منگل 19 ستمبر 2017 22:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے نواز شریف کے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی مخالفت کردی اور کہا کہ نواز شریف کو احتساب کے نام پر سیاسی اور ذاتی انتقام کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے نواز شریف کی نیب میں پیشی کی مخالفت کر دی اور کہا کہ نواز شریف کو نیب میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی وہ پیش ہوں گے کیونکہ نواز شریف کو احتساب کے نام پر سیاسی اور ذاتی انتقام کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوئے،اس امید پر پیش ہوئے تھے کہ عدالتی نظام کسی کے بھی دبائو میں نہیں آئے گا اور ہم سے انصاف کرے گا۔