وزیر خارجہ خواجہ آصف کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قابض فوج کی جانب سے معصوم شہریوں پر کھلے عام تشدد پر گہری تشویش کی اظہار

منگل 19 ستمبر 2017 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد عبدلغیت سے ملاقات کے دوران فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قابض فوج کی جانب سے معصوم شہریوں پر کھلے عام تشدد پر گہری تشویش کی اظہار کیا۔ اس موقع انہوںنے علاقائی صورتحال اور خطے میں امن وہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنے پر انکی تعریف کی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف جو ان دنوں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میںنیویارک میں موجو دہیں، انہوںنے سائیڈلائن ملاقاتوں میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو تنظیم کو فعال قیادت کرنے پر مبارک باد کی اور کہا کہ مسلم دنیا کے مابین استحکام کیلئے عرب لیگ کا کردار بہت اہمیت کا احامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ کو قاہر ہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وزیر خارجہ نے اسکے علاوہ کرغزستان کے وزیر خارجہ ارلان عبدلدائف سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران کاسا 1000منصوبے کیلئے ضروری انتظامات کی تکمیل اور دونوںممالک قائم کردہ ہوائی رابطوں کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں راہنمائوں نے اقوام متحدہ ، شنگھائی تعاون تنظیم سازی اور اقتصادی تعاون تنظیم میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے بٹسوانہ اورنمیبیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی ملاقاتیںکیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :