آرمی چیف کا انجینئرزسنٹررسالپورکادورہ،ملکی دفاع اورترقی میں کردارپرانجینئرزکورکی تعریف

لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمودبخاری کوکورآف انجینئرزکےکرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے،پاک فوج کے افسروں اورجوانوں نے ہرقسم کے چیلنجزکا سامنا کیا ہے،پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے اورجنگی تجربہ رکھنےوالی فوج ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاخطاب

منگل 19 ستمبر 2017 18:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے انجینئرزسنٹررسالپورکادورہ کیا،آرمی چیف نے تعمیروترقی،ملکی دفاع اور قدرتی آفات میں کردارادا کرنے پرانجینئرزکورکی تعریف کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے انجینئرزسنٹررسالپورمیں لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کوکور آف انجینئرزکے کرنل کمانڈنٹ کے بیج بھی لگائے۔

اس موقعہ پرآرمی چیف نے پاک فوج کے ہیرو، افسران اور انجینئرزکورکے جوانوں سے ملاقات کی۔جنرل قمرجاوید باجوہ فوج کے افسران اور نوجوانوں میں گھل مل گئے۔مختلف امورپرگفتگوبھی کرتے رہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ انجینئرزکورکا مادر وطن کی ترقی اور دفاع کیلئے کردارقابل فخرہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہرقسم کے چیلنجزکا سامنا کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹرایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پرآرمی چیف نے 5ویں آرمی پیسز چیمپین شپ کا فائنل دیکھا۔اورچیمپین شپ کےفاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔آرمی چیف نے کہا کہ مختلف چیلنجزکا مقابلہ کرنے والی فوج جسمانی فٹنس پربھرپورتوجہ دیتی ہے۔پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی اورسب سے زیادہ جنگی تجربہ رکھنےوالی فوج ہے۔ پاک فوج پیشہ ورانہ صلاحیت کےباعث ہرچیلنج کاجرات سےمقابلہ کرتی ہے۔