پانامہ کیس ،سپریم کورٹ کا ڈ ی پی او راولپنڈی کو نوٹس کی تعمیل کیلئے خط

منگل 12 ستمبر 2017 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راولپنڈی کو نوٹس کی تعمیل کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے جاری خط کے متن کے مطابق ڈی پی اوراولپنڈی سے کہا گیا ہے کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں شامل فریقین کو بھجوائے گئے نوٹسز کی تعمیل کروائی جائے۔خط میں کہا گیا ہے تعمیل کنندگان کے ذریعہ نوٹس کی تعمیل کروائیں اور تعمیل شد ہ نوٹس کی رپورٹ فوری طور پر بذریعہ فیکس سپریم کورٹ کو ارسال کی جائے ۔واضح رہے کہ مقدمہ کی سماعت آج بدھ کو ہوگی ۔