پا کستان رینجر ز (پنجاب) کی سیکٹر کمانڈر کانفرنس

انتظامی،تربیتی ،فلاحی اور پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلقہ اُمور کا جائزہ لیا گیا،اہم فیصلے

منگل 12 ستمبر 2017 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) پا کستان رینجر ز (پنجاب) کی سیکٹر کمانڈر کانفرنس کا انعقاد رینجرز ہیڈ کوارٹرزلاہور میں ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل اظہرنویدحیات خان کی سر براہی میں ہونے والی اس کانفرنس میں تمام سیکٹر کمانڈرز بشمول پرنسپل سٹاف افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں انتظامی،تربیتی ،فلاحی اور پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلقہ اُمور کا جائزہ لیا گیا،قابل توجہ معاملات کی نشاندہی کی گئی اور ان میںبہتری سے متعلق اہم فیصلے کیئے گئے ۔اجلاس میں سرحدی انتظامات اور داخلی سلامتی کے اُمور پر بھی غوروخوض کیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے تربیت اور عسکری تیاریوں کے معیار کو سراہا اور کمانڈران کو ممکنہ آزمائشوں سے نمٹنے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) نے حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق اپریشن ردالفساد میں پنجاب کے مختلف علاقوںکے اپریشن میںدہشت گردی کے خلاف حصہ لینے پرپنجاب رینجرز کے جوانوںکو کے عزم وحوصلہ کو بھی سراہا۔ڈائریکٹر جنرل نے رینجرز کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز (پنجاب) اپریشن ردالفساد میں ہر نوع کڑے امتحان کے مد مقابل سینہ سپر رہے گی اور داخلی سلامتی کے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ قومی امن کو درپیش خطرات سے نبرد آزمارہے گی۔