روہنگیا بحران نسل کشی کی کتابی مثال ہے، اقوام متحدہ

میانمارنے انسانی حقوق کے تفتیش کاروں کو رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے،ترجمان انسانی حقوق کمیشن

منگل 12 ستمبر 2017 12:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے میانمار کی حکومت پر الزامات عائد کیے ہیں کہ وہ روہنگیا اقلیت پر منظم انداز میں حملوں میں ملوث ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسلی تطہیر جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رعد الحسین نے انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ینگون حکومت نے انسانی حقوق کے تفتیش کاروں کو رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے اور اسی وجہ سے حالات کا درست جائزہ نہیں لیا جا سکا ہے۔

اقوام متحدہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ایک خط کے ذریعے اس بحران کا پر امن حل تلاش کرنے کا کہا ہے۔ میانمار میں بھی بدھ مت کے پیروکار اکثریت میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :