یمن میں پانچ ہزار ہلاکتیں، زیادہ ترعرب بمباری کا نتیجہ قرار

یمن کی تباہی اور وہاں کے لوگوں کی مصیبتوں اور پریشانیوں کی صورت حال خوف ناک ہے،اقوام متحدہ

منگل 12 ستمبر 2017 12:54

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)اقوام متحدہ کے مطابق یمنی تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں زیادہ تعداد سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شہریوں کی ہے۔

(جاری ہے)

میدیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ زید رعد الحسین نے بتایا کہ یمنی تنازعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہزار ایک سو چوالیس ہو چکی ہے، جس میں سے زیادہ تر سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے مارے گئے۔

رعد الحسین نے اس بابت بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے رعد الحسین نے کہاکہ اس تنازعے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت جس قدر شدید ہے، اس کے مقابلے میں احتساب اور جواب دہی کی بابت کوششیں انتہائی کم سطح کی رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ یمن کی تباہی اور وہاں کے لوگوں کی مصیبتوں اور پریشانیوں کی صورت حال خوف ناک ہے اور اس کے اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :