بڑا اقدام:حکومت کا پہلا فاٹا بل قائمہ کمیٹیوں میں پھنسنے پرنیا بل جلد منظورکروانے کا فیصلہ

منگل 12 ستمبر 2017 18:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء): وفاقی حکومت نے فاٹا سے متعلق نیا بل فوری منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے،فاٹا سے متعلق پہلا بل تاحال قائمہ کمیٹیوں میں پھنسا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فاٹا اصلاحات بل منظور کروانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

فاٹا سے متعلق پہلا بل قائمہ کمیٹیوں میں پھنسنے کے باعث نیا بل فوری منظور کروایا جائے گا۔

  وفاقی کابینہ قبائلی رواج بل 2017 کہ جگہ نیا بل منظور کرے گی۔ اسی طرح اعلیٰ عدالتوں کادائرہ اختیارقبائلی علاقوں تک بڑھانےکے بل کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقہ جات تک فوری بڑھایا جائے گا۔واضح رہے فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی میں وزیر اعظم اور آرمی چیف شریک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :