پی آئی اے کا جہاز سابق ایم ڈی اپنے ساتھ لے گئے اور معلوم نہیں اس معاملے پر انکوائری کا کیا ہوا، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا سینیٹ میں جواب

منگل 12 ستمبر 2017 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا جہاز سابق ایم ڈی اپنے ساتھ لے گئے اور معلوم نہیں اس معاملے پر انکوائری کا کیا ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کریم احمد خواجہ کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ پی آئی اے کے تمام جہازوں کے معیار کی تصدیق سول ایوی ایشن اتھارٹی بین الاقوامی معیار کے مطابق کرتی ہے، یورپی یونین اتھارٹی (EASA) نے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کے لئے اجازت دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پی آئی اے کا ایک جہاز ہی گم ہو گیا ہے اور پتہ چلا کہ سابق ایم ڈی جہاز اپنے ساتھ لے گئے جس کا پھر معلوم نہیں کہ کیا بنا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے گزشتہ ادوار سے خسارے میں جا رہی ہے، کرپشن بھی ہوتی رہی ہے، اب پی آئی اے کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے تین ماہ کے اندر حکمت عملی پیش کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :