ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تحریک ستیاناس سے جان چھڑانی ہوگی،چوہدری احسن اقبال

3 سے پہلے کہانی سننے کو ملتی تھی لوگ کراچی چھوڑ کر جارہے ہیں،ہمارے دور حکومت میں سینکڑوں کارخانے دوبارہ آباد ہوئے،وفاقی وزیر داخلہ پاناما کیس اور جے آئی ٹی نے سٹاک مارکیٹ کو گرادیا ،اس عرصہ کے دوران16ڈالر ز کا نقصان ہوایہ پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ثابت ہوا مردم شماری پر سیاست کی بجائے غلطیوں کی نشاندہی کی جائے،مردم شماری کے نتائج میں کوئی حیران کن بات نہیں ،معاملے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے 18انتخابات کا سال ہے ،عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نادرا کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

منگل 12 ستمبر 2017 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تحریک ستیاناس سے جان چھڑانی ہوگی۔پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑی جاچکی ہے ۔اگر داخلہ پالیسی موثرنہ ہوتی تو دہشتگردی ختم نہ ہوتی۔2013 سے پہلے کہانی سننے کو ملتی تھی کہ لوگ کراچی چھوڑ کر جارہے ہیں ۔

کاروباری افراد شہر چھوڑ گئے تھے ۔ہمارے دور حکومت میں سیکڑوں کارخانے دوبارہ آباد ہوئے ۔کراچی میں امن نواز شریف کی مرحون منت ہے۔مشرف دور میں بلوچستان قومی دھارے سے کٹ گیاتھا۔مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کی پالیسی کے باعث بلوچستان آج دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوچکا ہے ۔ آج بلوچستان کی سڑکیں محفوظ اور قومی دن منائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاناما کیس اور جے آئی ٹی نے اسٹاک مارکیٹ کو گرادیا ۔

اس عرصہ کے دروان 16ڈالر ز کا نقصان ہوا ۔یہ پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ہے ۔مردم شماری پر سیاست کی بجائے غلطیوں کی نشاندہی کی جائے۔مردم شماری کے نتائج میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے ۔اس معاملے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے ۔آج ملک میں عالمی کرکٹ واپس آئی ہے جس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔جلد کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی ۔

2018انتخابات کا سال ہے ۔عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نادرا کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نادرا میگا سینٹرز کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایاجارہاہے۔نادرا میگا سینٹر سے ضلع غربی کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو کراچی کے ضلع غربی میں نادرا کے تیسرے میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

اس موقع پر چیئرمین چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نادرا میگا سینٹر سائٹ ایریا میں 3 کاونٹر خصوصی افراد اور بزرگوں کیلیے بنائے گئے ہیں ،سینٹر میں 2 فلور بنائے گئے ہیں ۔ایک فلور ایگزیکٹو جبکہ دوسرا نارمل درخواستوں کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔نادرا میگا سینٹر میں 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ تین کاونٹر فارم جمع کروانے اور دو کاونٹر شناختی کارڈ کی ڈیلیوری کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔

میگا سینٹر میں 800 درخواستیں روزانہ کی بنیاد پر نمٹائی جائیں گی ۔میگا سینٹرز میں تمام سہولیات ملیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ نادرا کا یہ دفتر بہت سہولت فراہم کرے گا جو 1200 افراد کو سروس روزانہ دیگا۔اس سروس سینٹر جیسے پورے ملک میں بنائے جارہے ہیں۔234 وینز میں 78 کا اضافہ کیا گیا ہے ۔2018انتخابات کا سال ہے ۔عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نادرا کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

الیکشن سے قبل تمام پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کرسکیں گے۔پاسپورٹ کے حصول کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔چوہدری احسن اقبا ل نے کہا کہ مردم شماری میں حکومت میں حصہ نہیں لیاہے۔سول اور عسکری اداروں نے مل کر کام کیا۔میں نے اس سلسلے میںڈی رینجرز سے بھی بریفنگ لی ہے ۔ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ ہر فرد کو شامل کرنے کیلئے مواقع دیئے گئے ۔سول اور فوج دونوں طرف سے مختلف سطح پر گنتی ہوئی ہے ۔

مردم شماری میں تمام افراد کی گنتی کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی گئی ۔ کوئی تشویش ناک بات نہیں ہے۔مردم شماری انتہائی اہم قومی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے اور نہ ہی اس کو صوبائیت کا رنگ دیا جائے ۔اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ علاقائی حدود کی نشاندہی صوبائی حکومتوں کی ہے ۔

صوبہ پنجاب کی آبادی میں کمی آئی ہے ۔کسی کو اعتراض ہے تو دلائل سے بات کرے ۔انہوںنے کہا کہ 2013اور آج کے کراچی میں بہت فرق ہے ۔میں اس وقت شادیوں میں شرکت کیلئے آتا تھا تو یہ پتہ چلتا تھا کہ لوگ کراچی چھوڑ کرجارہے ہیں ۔اس دور میں ایک سو سے زائد کارخانے بند ہوگئے تھے جن کو ہم نے بحال کیا ہے ۔وزادت داخلہ کراچی کے امن کو بحال کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔

انٹیلی جنس اور دیگر اداروں کے ساتھ سندھ پولیس کا بھی اہم کردار ہے ۔جو بھی چیلنجز ہیں ہمیں تعاون کے ساتھ چلنا چاہیے ۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام صوبوں کے ساتھ تعاون ہو ۔کراچی میں امن نواز شریف کی مرحون منت ہے۔چار سال بعد کراچی میں امن وتحفظ حاصل ہورہاہے۔اکا دکا وقعات چند لوگوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہیں۔انصار الشریعہ کے زیادہ تر لوگ پکڑے گئے ہیں ۔

اس تنظیم کو کالعدم بھی قرار دیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ مشرف دور میں بلوچستان قومی دھارے سے کٹ گیاتھا۔مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کی پالیسی کے باعث بلوچستان آج دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوچکا ہے ۔ آج بلوچستان کی سڑکیں محفوظ اور قومی دن منائے جارہے ہیں۔ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی ہوئی۔پاکستان کا اقدامات کی دنیا نے اعتراف کیا ہے۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے ناکام نہیں۔دنیا کے ہر ملک میں مسائل ہیں۔چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے اس کو کامیاب بنایا جائے گا۔پاکستان کو ستیاناس اور بیڑہ غرق سیاستدانوں سے جان چھڑانی ہوگی۔چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ ہماری معیشت دوبارہ بحال ہوئی ہے۔سی پیک ہمارا مستقبل ہے اس کو کامیاب کرینگے۔ہمیں اب خوداعتمادی پیدا کرنی چاہیے۔

یورپی یونین،چین اورروس پاکستان کی سپورٹ کررہے ہیں ۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے۔اقتصادی بحالی نے دنیا میں عزت کا مقام دلایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد بچے سیاسی ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو اسٹاک مارکیٹ 19ہزار پوائنٹس کی نچلی سطح پر تھی ۔ہم اس کو 52ہزار پوئنٹس کی سطح پر لے گئے ہیں ۔

چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ پاناما کیس اور جے آئی ٹی نے اسٹاک مارکیٹ کو گرادیا ۔اس عرصہ کے دروان 16ڈالر ز کا نقصان ہوا ۔یہ پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں پوری قوم کو بین لاقوامی کرکٹ کی واپسی پر مبارکباد دیتا ہوں ۔عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے پاکستان کا رخ کیا ہے ۔ان میں کوئی بھی پھٹیچر کھلاڑی نہیں ہے ۔

میچز کے لیے جگہ کا انتخاب حکومت نہیں کرتی ہے ۔اگلے مرحلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کراچی میں آئے گی۔ بہت جلد کراچی کے میدان آباد ہونگے۔بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ نے نشتر پارک میں واقع فاطمہ جناح کالج کا دورہ کیا ۔ وزیر داخلہ نے کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات بھی کی۔چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ طالبات روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کریں ۔وزیر داخلہ نے کالج میں طالبات کو اعلی تدریسی نظام اورغیر نصابی سرگرمیوں کی فراہمی پر زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوںنے کہا کہ صرف تعلیم ہی سے ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی ممکن ہے۔