آزادی کپ:شادی شدہ جوڑابھی میچ دیکھنے پہنچ گیا،تاخیرسے پہنچنے پرگیٹ بند،مایوسی کا سامنا

منگل 12 ستمبر 2017 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء): آزادی کپ کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے شادی شدہ جوڑابھی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا،تاہم بروقت نہ پہنچنے پراسٹیڈیم کے تمام گیٹ بندکردیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آج قذافی اسٹیڈیم میں آزادی کپ کاپہلامیچ پاکستان اور ورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلاجارہاہے۔شہریوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔ کرکٹ کاجنونی نیاشادی شدہ جوڑابھی گوجرانوالہ سے میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گیا۔تاہم بروقت نہ پہنچنے پرمایوسی کاسامناکرنا پڑا۔کیونکہ تاخیرسے پہنچے پراسٹیڈیم کے تمام گیٹ بندکردیے گئے ۔جس کے باعث دلہا اور دلہن دونوں بغیرمیچ دیکھے واپس لوٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :