عامرہوٹل سے گرفتاردہشتگرد کا ٹارگٹ زعیم قادری اورعلماء کرام تھے،تفتیش میں انکشاف

منگل 12 ستمبر 2017 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء): سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے زعیم قادری اورمعروف علماء کرام پردہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے آج صبح عامرہوٹل سے ایک دہشتگرد کو گرفتارکیا تھا۔ دہشتگرد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ گرفتاردہشتگرد کوتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گرفتاردہشتگردنے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ آج عامرہوٹل میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء زعیم قادری اورمعروف علماء کرام کودہشتگردی کانشانہ بناناتھا۔واضح رہے آج ن لیگی رہنماء زعیم قادری نے عامرہوٹل میں علماء کرام کی تقریب میں شرکت کرناتھی۔تاہم اس موقع پرسکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے زعیم قادری اورمعروف علماء کرام پر دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا۔

متعلقہ عنوان :