میجرجنرل آصف غفور کی قذافی سٹیڈیم آمد

پی سی بی جس شہر میں چاہے میچ کروائے پاک فوج مکمل سیکورٹی دے گی

منگل 12 ستمبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور لاہور کے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا آج بڑادن ہے ،پاکستان میں غیرملکی کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، ملک کے دوسرے شہروں میں بھی گرائونڈزہیں،پی سی بی کو کہا ہے جس شہرمیں چاہیں آپ میچ کروائیں پاک فوج مکمل سیکورٹی دے گی۔میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ کراچی اور فاٹا میں بھی انٹرنیشنل میچز کرائیں جائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :