لندن میں نسل پرستی عروج پر، پاکستانی اداکارہ اور انکے والد کو ہوٹل سے باہر نکال دیا

منگل 22 اگست 2017 20:58

لندن:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) پاکستان کی مشہور آورسٹائل اداکارہ نادیہ جمیل لندن میں نسل پرستی کا شکار ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل اور انکے والد لندن کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے گئے تو ہوٹل انتظامیہ نے پہلے انہیں مینو کارڈ نہیں دیا اور بعدازاں مینو کارڈ دیکر واپس چھین لیا اور ہوٹل اسے باہر جانے کو کہہ دیا۔

(جاری ہے)

نادیہ جمیل نے جب ہوٹل انتظامیہ سے کھانا نہ دینے کی وجہ پوچھی تو انتظامیہ کی جانب سے انہیں جواب دیا گیا کہ آپ لوگ پاکستانی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کو کھانا نہیں دے رہے۔ نادیہ جمیل کی جانب سے جب اس اقدام کی مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مذمت کی گئی تو ہوٹل انتظامیہ نے نادیہ جمیل کی بات کو جھوٹ قراردیدیا اور کہا کہ ہمارے طرف سے ایسی کوئی بات کی ہی نہیں گئی بعدازاں نادیہ جمیل اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین ٹویٹر پر تلخ الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا۔ نادیہ جمیل نے مزید کیا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :