ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کیخلاف ایف بی آر بھی متحرک ہوگیا، کاروائی کرنے کی تیاریاں

منگل 22 اگست 2017 21:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) حنیف عباسی کیخلاف کاروائی کیلئے ایف بی آر بھی متحرک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ ایفیڈرین کوٹہ کیس میں ملوث سابق ایم این اے حنیف عباسی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔ ایفیڈرین کیس کی تحقیقات کے باعث ایف بی آر نے بھی حنیف عباسی کیخلاف کاروائی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایف بی آر نے حنیف عباسی کے تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں۔ حنیف عباسی کے تمام بینک اکاونٹس کو منجمد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :