شریف خاندان کے بعد خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر ن لیگی وزراء کیخلاف بھی کیسز کھولنے کی تیاریاں

منگل 22 اگست 2017 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) شریف خاندان کے بعد خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر ن لیگی وزراء کیخلاف بھی کیسز کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے بعد اب لوہے کے چنے چبانے کا بیان دینے والے وزیر خواجہ سعد رفیق کی باری ہے۔

نہ صرف خواجہ سعد رفیق بلکہ ن لیگ کے دیگر وزراء اور رہنماوں کیخلاف بھی کرپشن کیسز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کیخلاف نجی ہاوسنگ سوسائٹی کیلئے کرپشن کرنے جبکہ دیگر رہنماوں کیخلاف بھی مختلف کرپشن اور جرائم کے کیسز کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا مزید دعوی ہے کہ نواز شریف کی طرح ان ن لیگی وزراء اور رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :