آئین کے آرٹیکل 62 کا تعلق کسی بھی رکن کی نااہلیت بارے ہے

،ْنااہلیت کی مدت متعین نہیں ،ْ زاہد حامد خان آئین کے آرٹیکل 62 ایف میں ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائیگا ،ْوفاقی وزیر

منگل 22 اگست 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 کا تعلق کسی بھی رکن کی نااہلیت بارے ہے ،ْنااہلیت کی مدت متعین نہیں ،ْ آئین کے آرٹیکل 62 ایف میں ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں انتخابی قانون 2017ء کی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ایک ترمیم کے اغراض و مقاصد کے جواب میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی بل 2017ء میں جن امور پر اتفاق رائے کیا گیا تھا وہ ایوان سے منظور کر لئے جائیں جن نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا ان کو بعد میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر بحث لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 کسی ممبر کی اہلیت کے بارے میں ہے جبکہ 62 کا تعلق نااہلیت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 ایف میں نااہلی کی مدت متعین نہیں ہے، اس شق کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال سے کم ہونی چاہئے ،ْیہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں زیر غور لایا جائے گا۔