شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف اور ان کے بچوں کی ملکی اور غیر ملکی جائیدادیں ضبط کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

منگل 22 اگست 2017 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف اور ان کے بچوں کی ملکی اور غیر ملکی جائیدادیں ضبط کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گی ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے اب پیچھا چھڑوانا چاہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے ن لیگی قیادت سے درخواست کی ہے کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو جلد سے جلد پاکستان سے باہر بھجوا دیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک روانہ ہوتے ہی نواز شریف اور ان کے بچوں کی ملکی اور غیر ملکی جائیدادیں ضبط کرنے کا کام شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف اور ان کے بچوں کی ملکی اور غیر ملکی جائیدادیں ضبط کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے بچوں کی غیر ملکی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے غیر ملکی حکومتوں باقاعدہ خطوط بھی تحریر کریں گے۔ جبکہ شریف خاندان کی جاتی امراء کی جائیداد بھی ضبط کر لی جائے گی۔ شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو اس تمام معاملے میں شہباز شریف کی حمایت حاصل ہے۔ شہباز شریف موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ خوش ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا انکشافات کیے ہیں، ملاحضہ کیجیے: