وزیر داخلہ احسن اقبال سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی ملاقات

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور دورہ کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 22 اگست 2017 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) وزیر داخلہ احسن اقبال سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور دورہ کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کھیلوں کے انعقاد کے حوالہ سے موزوں ہے، حکومت کھیلوں کی پذیرائی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے منظم اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کے دورہ اور میچز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تصور اجاگر ہو گا۔