تہمینہ جنجوعہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ، وانگ ژی کانے پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ

عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے، چین کے وزیر خارجہ کی گفتگو

منگل 22 اگست 2017 22:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات ہوئی جس میں چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہر آزمائش پر پورا اترنے کی والی سٹریٹجک دوستی کو مزید مستحکم بنائیں گے ، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو سراہتے ہیں ، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے کوششوں پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔

متعلقہ عنوان :