وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے درمیان جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات

،،قومی نوعیت کے اہم معاملات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 22 اگست 2017 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے درمیان جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر قومی نوعیت کے اہم معاملات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں حکومت کی طرف سے عوام کے مفاد میں جاری ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مختلف جماعتوں کے اراکین اور پارٹی ممبران سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کو ظہرانہ بھی دیا گیا ۔قبل ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ،انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز،کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔