سائنٹیفک پینل کی سفارشات، کھلی ، رنگ دارسلانٹی، پاپڑ وغیرہ پر پابندی کا فیصلہ

رنگ دارسلانٹیوں میں استعمال ہونے والے زہریلے ٹیکسٹائیل کلرکینسر، السر اور دیگر خطرناک بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں اگلے مرحلے میں کھلے مرچ، مصالحوں اور دیگر اشیاء پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منگل 22 اگست 2017 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل کی سفارشات پر کھلی ، رنگ دارسلانٹی، پاپڑ وغیرہ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کھلی سلانٹی میں خطرناک حد تک زہریلے ٹیکسٹائیل کلر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

یہ کیمیکل کینسر، السر اور دیگر خطرناک بیماریوںکی وجہ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

کھلی پیکنگ ہونے کی وجہ سے پروڈکشن یونٹ اور فیکٹری کا پتہ نہیں چلایا جا سکتا۔کھلی پیکنگ میں موجود اشیاء میں بہت ذیادہ جعل سازی کے پیش نظر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ناقص اجزاء کے استعمال اور کم علمی کی وجہ سے بچوں کی مرغوب غذا ئیں ہی بچوں کے لیے خاموش زہر کا کام کرنے لگتی ہیں۔تاہم اس سلسلے میں کو روکنے کے لیے سائنٹیفک پینل کے ماہرین مختلف غذائوں کے حوالے سے لگاتار ریسرچ کرتے ہیں اور خطرناک ثابت ہونے والی غذائوں پر پابندی کی سفارشات تیار کرتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں کھلے مرچ، مصالحوں اور دیگر اشیاء پر پابندی لگائی جائے گی۔