مسئلہ اچھے اوربرے طالبان کانہیں ،ہماری واضح لائن ہے آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے ، احسن اقبال

امریکی صدرکے پاکستان مخالف بیان کی پرواہ کئے بغیردہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، میڈیاسے گفتگو

منگل 22 اگست 2017 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ مسئلہ اچھے اوربرے طالبان کانہیں ہے ،ہماری واضح لائن ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے ،امریکی صدرکے پاکستان مخالف بیان کی پرواہ کئے بغیردہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں مفادات کی خاطرملکی سلامتی داؤپرنہ لگائیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متبادل بیانیہ ضروری ہے ،وزیرداخلہ نے کہاکہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کااجلاس آج ہوگاجس میں نیکٹاکومؤثربنانے اورنیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکاجائزہ لیاجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے جتنی تخریب کاری اوردہشتگردی کی قیمت اداکی ہے دنیامیں اتنی بڑی قیمت کسی ملک نے ادانہیں کی ہے ۔مسئلہ اچھے اوربرے طالبان کانہیں ہماری واضح پالیسی ہے کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈونلڈٹرمپ کی پاکستان بارے پالیسی کی پرواہ کئے بغیردہشتگردی کے خلاف جنگ بلاتفریق جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :