(ن)لیگ کی کرپشن بچانے کیلئے آئین بدلنے کی کوشش شرمناک ہے،عمران خان

مسلم لیگ ن آرٹیکل 62،63 چھٹکارا چاہتی ہے، ن لیگ شریف خاندان کوبچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل

منگل 22 اگست 2017 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی کرپشن بچانے کیلئے آئین بدلنے کی کوشش شرمناک ہے،مسلم لیگ ن آرٹیکل 62،63 چھٹکارا چاہتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے آئین بدلنے کی کوشش پر انہوں نے اپنے ردعمل میں کہاکہ ن لیگ شریف خاندان کوبچانے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کیلئے مسلم لیگ ن آئین کے آرٹیکل 62،63سے چھٹکارا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کی کرپشن بچانے کیلئے آئین بدلنے کی کوشش شرمناک ہے۔ واضح رہے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے اظہارخیال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم کرے گی۔کیونکہ آرٹیکل 62میں کسی رکن کی نااہلی کی مدت واضح نہیں۔تاہم یہ مدت پانچ سال سے کم ہونی چاہیے۔ترمیم کیلئے مسودہ کمیٹی کوبھیجا جائے گا۔