ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نیب کے خاتمے کیلئے اتفاق رائے طے پاگیا

منگل 22 اگست 2017 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نیب کے خاتمے کیلئے اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نیب کے خاتمے کیلئے اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے نیب کو ختم کرکے ایک نیا احتساب کمیشن تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی فوج اور عدلیہ کو بھی نئے قومی احتساب کمیشن کے دائرہ کار میں شامل کرنے پر بضد ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کے آیندہ اجلاس میں عوامی عہدیدار اور کرپشن کی تعریف واضح کی جائیگی۔ حکومتی اراکین پیپلزپارٹی کے اس مطالبے سےمتفق ہو گئے ہیں۔ تاہم آفتاب شیر پاو نے پیپلز پارٹی کی تجاویز کی مخالفت کی ہے۔ آفتاب شیر پاو کا موقف ہے کہ وہ کام کیا جانا چاہیئے جو کیا بھی جا سکے۔