آصف زرداری نے نواز شریف پر ملک توڑنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کر دیا

میاں صاحب گریٹر پنجاب کی بات کر رہے ہیں: سابق صدر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو

پیر 21 اگست 2017 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء) آصف زرداری نے نواز شریف پر ملک توڑنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک متنازعہ بیان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر سنگین ترین الزام عائد کر دیا۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب گریٹر پنجاب کی بات کر رہے ہیں۔ لوگوں کو سمجھ جانا چاہیئے کہ نواز شریف کیا بات کر رہے ہیں۔ نواز شریف مودی کے دوست ہیں جو کبھی کشمیر کے متعلق بات نہیں کرتے۔ آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔ نواز شریف کو اپنے جرائم کی سزا مل رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب میاں صاحب سے کسی صورت ہاتھ نہیں ملائے گی۔