خود کو وزیراعظم شاہد خاقان کا بیٹا کہنے والا جعلساز گرفتار

پیر 21 اگست 2017 20:26

کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو اپنا والد ظاہر کرنیوالا کراچی کے جعلساز کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق خود کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیٹا ظاہر کرنیوالا کراچی کے رہائشی امجد علی کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا اور ملزم کیخلاف پولیس نے تھانہ صدر میں دھوکہ اور جعلی دستاویز بنانے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ ملزم امجد علی نے جعلی شناختی کارڈ بنوارکھا تھا جس میں اس نے شاہد خاقان عباسی وزیراعظم پاکستان کو اپنا والد ظاہر کیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :