عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر الزامات، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ ہو گیا

پیر 21 اگست 2017 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء): عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر عائد الزامات کی تحقیقات کے لیئے بنائی گئی دس رکنی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے کمیٹی کے لیے نام دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو تجویز دی کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ کی اخلاقیات کمیٹی تشکیل دے دی جائے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پارٹی چئیرمین عمران خان پر نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزامات عائد کیا تھا جس کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی میں دس رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی جانا تھی تاہم اب یہ معاملہ ٹھپ ہو گیا ہے۔