کلثوم نواز انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار، لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں

پیر 21 اگست 2017 14:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اگست ء) این اے 120 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف تمام اپیلیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ اپیلوں کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں ہوئی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں دائر کی تھی پیپلز پارٹی کے فیصل میر، تحریک انصاف کی یاسمین راشد اورپاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری نےکلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا۔

اپیل کنندگان نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر مختلف اعتراضات اٹھائے۔جس پر 2 رُکنی اپیلٹ ٹریبونل نے آج فیصلہ سنا دیا۔بیگم کلثوم نواز اب این اے 120 میں ضمنی انتخابات لڑنے کی اہل ہیں۔