قومی اسمبلی میں’’انتخابات بل 2017 ‘‘ پر بحث میں پارلیمنٹ کی بالادستی کی قرارداد کی منظوری کا مطالبہ
تمام جماعتوں سے ایجنسیوں سے ملنے والے لوگوں کو اپنی اپنی جماعتوں سے نکالنے کا مطالبہ بھی کردیا گیا پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والوں کو عدلیہ سے نکالنے کی قرارداد منظور کرنے اور جاسوس اداروں کی پارلیمنٹ و انتخابات کی مداخلت کو روکنے کیلئے آئینی و قانونی اقدامات کی تجاویز دے دی گئیں سیاسی جماعتیں اعلان کریں کہ ظاہراً خفیہ ایجنسیوں سے رابطہ نہیں ہوگا۔سندھیوں‘ پنجابیوں‘ بلوچوں پختونوں سے کہتا ہوں پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے متحد ہوجائیں نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا بات آگے تک جائے گی پاکستان خطرناک دوراہے پر ہے بچانے یانہ بچانے کا فیصلہ کرنا ہے آئین کی بالادستی کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے 28 وزراء اعظم کو تین جرنیلوں کے مساوی بھی مدت نہیں ملی ہے جرنیل کو جواز دے دیا جاتا ہے واحد مقصد ہے کہ کرپٹ کیا جاتا ہے فائلوں کی تیاری ہوتی ہے پھر پکڑا جاتا ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جہاں لیڈر تیار کیا جاتا ہے جبکہ لیڈر عوام سے نکلتا ہے۔ حاضر سروس ملازمین کو لیڈر بنا لیتے ہیں۔ پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور دیگر جماعتوں کے اراکین کا اظہار خیال
جمعہ 18 اگست 2017 16:05
(جاری ہے)
نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے بات آگے تک جائے گی پاکستان خطرناک دوراہے پر ہے اسے بچانے اور نہ بچانے کا فیصلہ کرنا ہے ۔ اس امر کا اظہار پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور دیگر جماعتوں کے اراکین نے کیا ہے جمعہ کو اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا انتخابی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ]پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے مطابق ملک میں 1970 کے بعد سے آج تک حقیقی انتخابات نہیں ہوئے ہم آئین کی بالادستی کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے 28 وزراء اعظم کو تین جرنیلوں کے مساوی بھی مدت نہیں ملی ہے جرنیل کو جواز دے دیا جاتا ہے واحد مقصد ہے کہ کرپٹ کیا جاتا ہے فائلوں کی تیاری ہوتی ہے پھر پکڑا جاتا ہے۔
پاکستان واحد ملک ہے جہاں لیڈر تیار کیا جاتا ہے جبکہ لیڈر عوام سے نکلتا ہے۔ حاضر سروس ملازمین کو لیڈر بنا لیتے ہیں۔ آئی جی آئی بنائی جب پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کے لئے آئی جی آئی بنائی گئی تو 62,63 کہاں گئی۔ ایک بزرگ عالم دین نے مجھے کہا کہ ہم آئی جی آئی کیلئے سیف ہائوس میں بیٹھے تھے۔ ایک حاضر سروس آیا اور کہا میری کرسی پر کیوں بیٹھے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے جاسوس اداروں کا پارلیمنٹ میں کوئی کردار نہیں ہوگا تمام جماعتیں فیصلہ کرلیں کہ ان کا جو بندہ ایجنسیوں سے ملتا ہے اسے اپنی جماعت سے نکال دیا جائے گا ملک کو بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ طاقتور ہو یہاں خارجہ داخلہ پالیسیاں بنیں ہم جعلی بیلٹ پیپرز بنانے سے رکیں جائیںگے، انہیں کون روکے گا ،کیس چل رہا ہے پیسوں کی تقسیم کا، کیا تیرے باپ کے پیسے تھے کیوں تقسیم کئے کیا یہ تمہاری ڈیوٹی تھی۔ دو نمبر جماعتوں کو لایا جاتا ہے مرضی کی خارجہ ‘ داخلہ پالیسیاں بنائی جاتی ہیں سویت یونین کو کے جی بی کی طرف سے کنٹرول کرنے کا نتیجہ دیکھ چکے ہیں ہم نے سب کچھ دائو پر لگا کر پارلیمنٹ کو طاقتور بنانا ہے ورنہ ملک تباہ ہوجائے گا۔ کمانڈر انچیف آرڈر کیوں نہیں دیتا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کسی بھی آدمی کو چھائونی میں نہیں بلائیں گے آئین کا احترام کیا جائے ۔ ایجنسیاں آئینی فریم میں رہ کر کام کریں۔ سیاسی جماعتیں اعلان کریں کہ ظاہراً خفیہ ایجنسیوں سے رابطہ نہیں ہوگا۔ وہ نمبر لوگوں کو بناتے ہیں پھر سیاستدانوں کو گالیاں دیتے ہیں یہ خود کرپٹ کرتے ہیں پھر گالیاں دیتے ہیں کہ سیاستدان چور ہیں۔ قرآن پر تمام جماعتیں حلف اٹھائیں کہ پارلیمنٹ میں تمام پالیسیاں بنائی جائیں گی۔ کونسا 62,63 ہے سب نے غلطیاں کی ہیں آئی جی آئی بنی چھانگامانگا ریسٹ ہاوسز کی کہانیاں ہیں سب نے نقصان اٹھایا ہے۔ بار بار کہہ چکا ہوں کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی متفقہ قرارداد منظور کریں۔ پی سی او کا حلف نہ اٹھانے والے ججز کے خاندانوں کو انعامات دیں انھیں ہیروزقراردیں اور جنہوں نے پی سی او کا حلف اٹھایا انہیں عدلیہ سے نکال دیا جائے۔ کوڑے کھانے والوں کو باضابطہ طور پر جمہوری ہیروز قرار دیا جائے آئین کی پاسداری نہ کرنے والے جرنیل سے ملنے والوں کو بھی بے ایمان سمجھتا ہوں یہ ناکارہ لوگ ہیں نواز شریف بھی باقی لیڈروں کی طرح فوج میں پلا مگر تاریخ یاد رکھے گی کہ وہ کہہ رہا ہے یہ طریقہ کار غلط ہے ۔سندھیوں‘ پنجابیوں‘ بلوچوں پختونوں سے کہتا ہوں پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے متحد ہوجائیں۔ جو جرنیل آئین کو تسیم نہیں کرتا اسے جرنیل نہیں مانتا کوئی اس کی تابعداری نہیں کرے گا ۔نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے بات آگے تک جائے گی پاکستان خطرناک دوراہے پر ہے اسے بچانے اور نہ بچانے کا فیصلہ کرنا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق الله نے کہا کہ ملک میں 1970 سے اب تک دس عام انتخابات ہوچکے ہیں ہر انتخابات پر دھاندلی کے الزامات اور الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا جماعت اسلامی شروع دن سے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے اس سے قابل ترین لوگ ہائوس میں آسکیں گے ایسا نہ ہوا یہ جاگیرداروں‘ سرمایہ داروں ‘ وڈیروں کا طبقہ یہاں آتا رہا لیکشن کمیشن کو آزاد وخود مختیاربنادیا ہے پہلی بار مالیاتی انتظامی اختیارات مل گئے ہیں جبکہ کمیشن کے پاس ہائی کورٹ کا اختیارات بھی تفویض کردیئے گئے ہیں خواتین کا پاکستان کی سیاسی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔انتخابی اخراجات کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے سفارتی سطح پر انتظاما ت کئے جائیں بائیو میٹرک کی بنیاد پر انتخابات قوم کا متفقہ مطالبہ ہے دھاندلی کے ذمہ داران کو انتخابی ڈے پر ہی سزا ملنی چاہئے۔ جماعت اسلامی کے ساتھ تمام جماعتوں نے کمیٹی میں آئینی دفعات 62,63 کو برقرار رکھنے پر اتفاق یا وزیر قانون و انصاف نے اس وقت کہا کہ ان شقوں کو نہیں چھیڑا جائے گا اگر کوئی 62,63 کو چھیڑے گا آئین کے ساتھ غداری پاکستان کے تشخص کے ساتھ غداری کرے گا۔ اس میں کوئی ایسی شق نہ ہے جس سے سالمیت کو کوئی خطرہ ہو پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے سے گریز یا جائے۔ ایسی دفعات کو نہ چھیڑا جس سے ملک میں انارکی پیدا ہوجائے۔ جے یو آئی (ف) کی نعیمہ کشور نے صاف شفاف انتخابات کے معاملے میں پیش رفت کیلئے بل کو بغیر کسی تاخیر کے منظور کیا جائے جعلی بیلٹ پیپرز کی اشاعت کی روک تھام کی جائے۔ متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات کروائے جائیں پیسے کا استعمال بڑھا ہے 62,63 میں تبدیلی منظور نہیں کریں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 19 اگست 2017 کی مزید خبریں
-
سعودی دارالحکومت میں فائرنگ سے 2شہری ہلاک ہو گئے
-
سعودی عرب کی سب سے بڑی تعمیراتی فرم ’بن لادن‘ نے دو سالہ تعطل کے بعد ‘ حرم مکی میں اپنا کام دوبارہ شروع کردیا
-
سعودی عرب، 40 منٹ تک دل کی دھڑکن بند رہنے کے بعد مریضہ زندگی کی طرف واپس لوٹ آئی
-
46 پولینڈ کے مصور نے اپنی آدھی زندگی صرف گنتی کے اعداد پینٹ کرنے میں گذار دی
-
جاپانی انجینئروں کا لکڑی سے حاصل اجزا سے کار بنانے کا اعلان ،
-
بادام جسم میں مفید کولیسٹرول بڑھاتا ہے
-
صابن اور فیس واش یا لیکوڈ سوپ سے چہرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں
-
سنئیے! متحدہ عرب امارات کے زعفرانی چائے کے ایک کپ سے کاروباری دنیا کے بے تاج بادشاہ کی کہانی
-
اسپین ‘نامعلوم شخص نے وین راہگیروں پر چڑھادی،
-
بھارتی خاتون سیاستدان ٹریفک حادثے میں ہلاک
-
کانگو میں مٹی کا تودہ گرنے سے 40 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
-
سعودی عرب سے 7 لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی
-
کینیڈا، معمر خاتون کو 13 سال قبل کھوئی ہوئی ہیرے کی انگوٹھی واپس مل گئی
-
نواز شریف کی نیب میں پیشی کے معاملے پر سیاسی رفقاء ، لیگل ٹیم سے مشاورت
-
معلوم نہیں کچھ لوگوں نے کیوں اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے،
-
سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نثرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیئے
-
عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا20اگست کو ایک بار پھرلندن جانے کا اعلان
-
(ن) لیگ کے تنویر رندھاوا نے آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
-
عمران خان اور شیخ رشید (ن) لیگ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، پرویز مشرف کی بدروح کبھی عمران خان اور شیخ رشید میں حلول کرجاتی ہے،
-
آئندہ انتخابات کے بعد پنجاب کاوزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا،آصف زرداری کا دعویٰ
-
پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی ایز راؤ اعجاز اور راؤ حشمت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ
-
الیکشن کمیشن کو نادرا کی جانب سے حلقہ این اے 120 کے ووٹرز کی تصاویر اور انگوٹھے کے نشانات موصول ہوگئے
-
مولانا فضل الرحمن کا این اے 120میں ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی حمایت کراعلان
-
ڈینگی خطرہ،شہبازشریف کی وزیر صحت کو خیبرپختونخوا حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت
-
چوہدری نثار اگر ن لیگ کے اندر مضبوط اپوزیشن بنا سکے تو سیاست کریں گے ورنہ مکمل خاموشی اختیار کر لیں گے
-
اگر اعتزاز احسن آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خداحافظ کہنا بہتر ہے، خواجہ سعد رفیق
-
رضا ربانی آزاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ، اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے‘آصف زرداری
-
قومی اسمبلی میں’’انتخابات بل 2017 ‘‘ پر بحث میں پارلیمنٹ کی بالادستی کی قرارداد کی منظوری کا مطالبہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الٰہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان سمیت چونسٹھ معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کر ... مزید
-
ْنیب لاہور نے محکمہ ایکسائز سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں
-
بھارتی حکومت گولی اور گالی کے بجائے پرامن مذاکرات پر یقین رکھتی ہے ‘ راجناتھ سنگھ
-
ریلی میں بچے کی ہلاکت:
-
پاکستان کا ہر شہری 94 ہزار روپے کا مقروض ہے ،ْ
-
ایم کیو ایم بانی کی پاکستان مخالف امریکی رکن کانگریس سے چار گھنٹے ملاقات، مشترکہ مفاد پر بات چیت
-
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر ریٹائرڈ اعظم سلمان ،آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز اور سی سی پی او امین وینس کی ملاقات،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ ... مزید
-
لاہور، واہگہ بارڈ پر ہونے والی پریڈ میں دہشتگردی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم گرفتار
-
شریف خاندان کانیب کے سامنے پیش ہونالازمی ہے،جسٹس (ر)وجیہہ الدین
-
عمران خان گلالئی سے ان کیمرہ معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں: طلال احمد چوہدری کا دعوی
-
کس معیار کا کیچپ، کیسی چائے کی پتی بک رہی ہے مارکیٹ میں
-
کراچی شہر کو خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے کیلئے قلیل ،طویل المدتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
-
وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پرنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے ،گیس رائلٹی کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھرپورآوازاٹھاؤں گا،مولاناامیرزمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.