ڈینگی خطرہ،شہبازشریف کی وزیر صحت کو خیبرپختونخوا حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور میں ڈینگی مرض بڑھنے کے حوالے سے وزیرصحت پنجاب کو خیبرپختونخوا کی حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی نے کہاکہ محکمہ صحت کے وزیراور سیکرٹری فوری طور پر کے پی کے حکومت سے رابطہ کریں اور کے پی کے کی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں- انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم ڈینگی مرض سے نمٹنے کے لئے اپنے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد کیلئے حاضر ہیں۔ ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کرکے خوشی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :