مولانا فضل الرحمن کا این اے 120میں ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی حمایت کراعلان

جمعہ 18 اگست 2017 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء): جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ضمنی الیکشن این اے 120میں ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی حمایت کر اعلان کر دیا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت میں مسلم لیگ ن کے اتحادی ہیں،ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ان کا ساتھ دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی انتخاب این اے120 میں مولانا فضل الرحمن نے بیگم کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاق میں ن لیگ کی حکومت میں اتحادی ہونے کی حیثیت میں ہر موقع پران کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب پر کبھی بھی اعتماد نہیں رہا۔ نیب ڈکٹیٹر مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے اس پر انہیں اعتماد نہیں ہے۔ واضح رہے این اے 120میں ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری میں انتخابی مقابلہ ہو گا۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے 120خالی ہوگئی تھی۔ جس پرالیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب 17 ستمبر کوکرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔