عمران خان اور شیخ رشید (ن) لیگ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، پرویز مشرف کی بدروح کبھی عمران خان اور شیخ رشید میں حلول کرجاتی ہے،

پاکستان کو لابیز غیر مستحکم کر رہی ہیں ، ہماری حکومت کا ہر آنے والا سال پچھلی حکومت سے بہتر تھا،مخالفین کو احساس ہوگیا کہ (ن) لیگ کو ہرایا نہیں جا سکتا،مخالفین نے (ن) لیگ اور اداروں میں تصادم کی کوشش کی ، ملک کے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں کی ، شیخ رشید کبھی فوج کے ترجمان اور کبھی رجسٹرار سپریم کورٹ بنے ہوئے تھے ،یہ انتشار کا وقت نہیں سب کو مل کر تصادم کے راستے بند کرنا ہوں گے فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 18 اگست 2017 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید (ن) لیگ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، پرویز مشرف کی بدروح کبھی عمران خان اور شیخ رشید میں حلول کرجاتی ہے،پاکستان میں جو لابیز کام کر ہی ہیں وہ ملک کو غیر مستحکم کر رہی ہیں ، ہماری حکومت کا ہر آنے والا سال پچھلی حکومت سے بہتر تھا،مخالفین کو احساس ہوگیا تھا کہ (ن) لیگ کو ہرایا نہیں جا سکتا،مخالفین نے (ن) لیگ اور اداروں میں تصادم کی کوشش کی اور ملک کے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں کی ، شیخ رشید کبھی فوج کے ترجمان اور کبھی رجسٹرار سپریم کورٹ بنے ہوئے تھے ،یہ انتشار کا وقت نہیں سب کو مل کر تصادم کے راستے بند کرنا ہوں گے۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض وکلا نے نوازشریف کے خلاف فیصلے پر اظہار ندامت کیا،نوازشریف نے استثنیٰ لیا نہ ہی والد کے انتقال کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی،یہ انتشار کا وقت نہیں سب کو مل کر تصادم کے راستے بند کرنا ہوں گے،پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو مضبوط جمہوریت کے ذریعے ہی ہوگی۔احسن اقبال نے کہا کہ لوگوں کی خواہشات کو کچلنے سے وفاق خطرے میں پڑ سکتا ہے ،اگر وفاق کو مضبوط کرنا ہے تو ووٹ کے تقدس کو اہمیت دینا ہوگی،پاکستان میں جو لابیز کام کر ہی ہیں وہ ملک کو غیر مستحکم کر رہی ہیں ،ہماری حکومت کا ہر آنے والا سال پچھلی حکومت سے بہتر تھا،مخالفین کو احساس ہوگیا تھا کہ (ن) لیگ کو ہرایا نہیں جا سکتا،مخالفین نے (ن) لیگ اور اداروں میں تصادم کی کوشش کی اورملک کے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں کی ،عمران خان ، شیخ رشید (ن) لیگ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، پرویز مشرف کی بدروح کبھی عمران خان اور شیخ رشید میں حلول کرجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے انتخاب کو متاثر کرنے کی تحقیقات ہو رہی ہیں ،شیخ رشید کبھی فوج کے ترجمان اور کبھی رجسٹرار سپریم کورٹ بنے ہوئے تھے ،نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شعور دینا ہوگا ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اپنے معاشرے سے ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کو میڈیا پر ڈوبتا اور سسکتا پاکستان پیش کیا جاتا ہے،پاکستان میں سیاسی جماعتوں کیلئے ضابطہ موجود ہے،ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے پاکستان کا دنیا میں امیج اچھا ہو۔