(ن) لیگ کے تنویر رندھاوا نے آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

آصف علی زرداری نے لاہور کے ضمنی انتخابات این ای120 کیلئے خود حلقے کا عیدکے بعد دورہ کر نے کا اعلان کرد یا

جمعہ 18 اگست 2017 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) مسلم لیگ (ن) کے تنویر رندھاوا نے پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی جبکہ آصف علی زرداری نے لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے خود حلقے کا عیدکے بعد دورہ کر نے کا اعلان کرد یا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلاول ہائوس لاہور میں (ن) لیگ کے راہنما تنویر رندھاوا نے آصف زرداری سے ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر قمر الزمان کائر ہ اور سید حسن مر تضی سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ پارٹی راہنمائوں سے گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ عید کے بعد دوبارہ لاہور آئوں گا اور این ای120میں اپنے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کیلئے خود علاقے کا دورہ کروں گا ۔