عائشہ گلالئی نے عمران خان پر شراب نوشی کا الزام عائد کیے جانے کی تردید کر دی

جمعرات 17 اگست 2017 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) عائشہ گلالئی نے عمران خان پر شراب نوشی کا الزام عائد کیے جانے کی تردید کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو خیر آباد کہننے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے خود سے منسوب کچھ خبروں کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔ عائشہ گلالئی نے وضاحت کی ہے کہ ان کے نام سے ایک خبر منسوب کی گئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے عمران خان پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا ہے۔ عائشہ گلالئی نے ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان پر ایسا کوئی الزام عائد نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :