نواز شریف نے تمام فوجی سربراہوں کے ساتھ مخاصمت کے تاثر کو سختی سے مسترد کردیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے فوج کے تمام سربراہوں کے ساتھ مخالفت یا مخاصمت کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ فوجی سربراہوں کے ساتھ میری بنی بھی ہے اور اچھی بنی ہے۔

(جاری ہے)

وزارات عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ جمعرا ت کو برطانوی نشریاتی ادارے سے اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران انہوںنے تمام فوجی سربراہوں کے ساتھ مخاصمت کے تاثر کو مسترد کیا اورکہا کہ یہ تاثر ٹھیک نہیں ہے کہ فوج کے تمام سربراہوں کے ساتھ ان کی مخالفت یا مخاصمت رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور کوئی اگر قانونی کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا تو وہ اس سے اتفاق نہیں رکھتے۔انھوں نے کہا کہ کچھ فوجی سربراہوں کے ساتھ میری بنی بھی ہے اور اچھی بنی ہے۔سابق وزیر اعظم نے مزاحتمی سیاست، اداروں کے درمیان ٹکرا کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔

متعلقہ عنوان :